ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن پی یو کالج فارویمن میں ’’اسکلس اینڈ تھرلس ‘‘کے موضوع پر کالجوں کے مابین مقابلہ کا انعقاد

بھٹکل انجمن پی یو کالج فارویمن میں ’’اسکلس اینڈ تھرلس ‘‘کے موضوع پر کالجوں کے مابین مقابلہ کا انعقاد

Sat, 22 Dec 2018 21:31:03    S.O. News Service

بھٹکل:22؍ڈسمبر (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدسالہ جشن کی مناسبت سے انجمن پری یونیورسٹی کالج فار ویمن بھٹکل کے زیراہتمام ’’اسکلس اینڈ تھرلس ‘‘کے موضوع پر  خدیجہ سید علی کیمپس میں 22ڈسمبر 2018 بروز سنیچر کالجوں کے مابین ایک انوکھے مقابلے  کا انعقاد ہوا۔  

پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک انجمن الومنی ، سدھارتھ پی یو کالج بھٹکل  کی پرنسپال ارچنا نائک نےخطاب کرتے ہوئے اپنے تعلیمی دور  کو یاد کرتے ہوئے  انجمن  کئی سارے اساتذہ اور ساتھیوں کو نام بنام ذکرکیا اور ان کی تدریس کے متعلق بہترین خیالات کااظہار کیا۔ اور طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے انجمن میں تعلیم حاصل کی ہے اور اسی طرح نوائطی زبان کے متعلق بھی کہا کہ میرے ساتھیوں میں زیادہ تر نوائطی بولنے والی سہلیاں تھیں تو میں آج بھی روانی کے ساتھ نوائطی بول سکتی ہوں۔ اسی طرح انہوں نے طالبات سے کہاکہ زندگی میں اساتذہ کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے ان کے بغیر زندگی ادھوری ہونےکی بات کہی۔ اس موقع پر موصوفہ نے کہاکہ میری پوری فیملی کی تعلیم انجمن میں ہوئی ہے۔

مختلف کالجوں سے قریب 75ٹیموںنے مقابلے میں حصہ لیا ۔ جس میں فروٹ کارونگ، بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ، لنچ ٹیبل ڈیکوریشن اور اسلامک ماڈلس شعبہ جات کے تحت مقابلے کا اہتمام ہوا۔

پروگرام کا آغاز سمیہ کی تلاوت قرآن سے ہواتو منورہ نے ترجمہ پیش کیا۔ فرخ شیخ نے ہدیہ نعت اورعائشہ ربیعہ اور ساتھیوں نے انجمن ترانہ کو پیش کیا۔ رادھیکا آچاریہ نے استقبال کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ انجمن زنانہ مشاورتی کمیٹی کی محترمہ  سیمہ قاسمجی نے انجمن کے صد سالہ جشن کے متعلق تفصیلی جانکاری دیں تو صبیحہ پروین نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام کی نظامت کالج کی نائب پرنسپال محترمہ  طالعہ معلم نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ ڈائس پر کالج پرنسپال محترمہ  ڈاکٹر فرزانہ محتشم ، محترمہ صادقہ وغیرہ موجود تھے۔


Share: